رحیم پردیسی نے باکسنگ رنگ میں نامور اداکارفیروز خان کو ناک آؤٹ کردیا
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والے اس میچ میں رحیم پردیسی نے پانچویں رانڈ میں فیروز خان کو ناک آؤٹ کیا۔

Webdesk
|
16 Feb 2025
وی او یوٹیوبر رحیم پردیسی نے ایک سنسنی خیز باکسنگ مقابلے میں معروف اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والے اس میچ میں رحیم پردیسی نے پانچویں رانڈ میں فیروز خان کو ناک آؤٹ کیا۔
یہ مقابلہ سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان جاری گرما گرم بحث کے بعد طے پایا تھا، جس میں زبانی تکرار کو عملی رنگ دینے کے لیے دونوں نے باکسنگ رنگ میں آمنے سامنے آنے کا فیصلہ کیا۔
رحیم پردیسی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے فیروز خان نے رنگ میں اترنے کا اعلان کیا، لیکن وہ رحیم کے مکوں کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہ سکے۔مداحوں نے اس مقابلے کو خوب سراہا، جبکہ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
Comments
0 comment