12 hours ago
شہابی پتھر میں پایا جانے والا ہیرا تجربہ گاہ میں تیار
اس ہیرے کو لونسڈیلیٹ یا شش پہلو ہیرا بھی کہا جاتا ہے۔

Webdesk
|
18 Aug 2025
بیجنگ: چینی سائنس دانوں نے شہابی پتھر میں پائے جانے والے ہیرے کو تجربہ گاہ میں تیار کر لیا۔
چین کے محققین نے پہلی مرتبہ وہ ہیرا لیبارٹری میں تخلیق کیا ہے جو عام طور پر خلا میں اجرامِ فلکی کے شدید تصادم کے نتیجے میں بنتا ہے، اس ہیرے کو لونسڈیلیٹ یا شش پہلو ہیرا بھی کہا جاتا ہے۔
ماہرین نے انتہائی زیادہ دبا اور بلند درجہ حرارت کی ٹیکنالوجی استعمال کر کے ایک نہایت سخت اور مضبوط ہیرے کی باریک ڈسک تیار کی۔ ماہرین کے مطابق یہ نیا ہیرا ڈرلنگ مشینری اور الیکٹرانکس میں روایتی ہیروں کا متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔
تحقیق میں مزید کہا گیا کہ یہ ہیرا زمین پر قدرتی طور پر پائے جانے والے ہیروں سے بھی زیادہ مضبوط ہو سکتا ہے۔
Comments
0 comment