اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی پر حماس نے امریکی ساختہ بم کیوں رکھے؟

اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی پر حماس نے امریکی ساختہ بم کیوں رکھے؟

یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرنے کی تقریب میں اسٹیج پر رکھے امریکی بم فضا سے زمین پر مار کرنے والے جی بی یو 39 بم تھے۔
اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی پر حماس نے امریکی ساختہ بم کیوں رکھے؟

Webdesk

|

20 Feb 2025

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کیں اور اس دوران حماس نے اسٹیج پر لاشوں کے ساتھ امریکی ساختہ بم بھی رکھے نظر آئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرنے کی تقریب میں اسٹیج پر رکھے امریکی بم فضا سے زمین پر مار کرنے والے جی بی یو 39 بم تھے۔

حماس کی جانب سے ان امریکی ساختہ بموں پر ایک تحریر بھی درج تھی جس میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ یہ افراد امریکی بموں سے مرے ہیں۔

واضح رہے کہ رہے کہ حماس کی جانب سے متعدد مرتبہ اسرائیلی بمباری میں غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا جاتا رہا ہے۔

مغربی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کے لیے امریکی ساختہ جی بی یو 39 بموں کے استعمال کے بارے میں بتایا جاتا رہا ہے۔

گزشتہ برس مئی میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ کو امریکی ساختہ جی بی یو 39 بموں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!