سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی سطح پر اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی سطح پر اضافہ ہوگیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2 ہزار 345 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی سطح پر اضافہ ہوگیا

Webdesk

|

3 Jul 2024

کراچی :ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی سطح پر اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2 ہزار 345 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گئی۔

 فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے کی سطح پر آ گئی۔گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں استحکام رہا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!