واٹس ایپ میں صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف

واٹس ایپ میں صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف

ذرائع کے مطابق یہ فیچر بیٹا (beta) ورژن میں کچھ افراد کو دستیاب ہے۔
واٹس ایپ میں صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف

Webdesk

|

4 Mar 2025

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے ایک اور نیا فیچر متعارف کرارہا ہے، جس سے کالنگ کا تجربہ بہتر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیچر بیٹا (beta) ورژن میں کچھ افراد کو دستیاب ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے تحت کال مینیو کو چیٹ باکسز کے ٹاپ پر لایا جائے گا۔واٹس ایپ میں ایک نیا کال مینیو انفرادی اور گروپ چیٹس کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

واٹس اپ کا کہنا ہے کہ اس مینیو کے بعد چیٹ ونڈو میں سے وائس اور ویڈیو کالز کے بٹنز کو ختم کر دیا جائے گا اور انہیں ایک بٹن میں ضم کردیا جائے گا۔

صرف ایک بٹن دبانے سے صارف کے سامنے ایک مینیو پوپ اپ ونڈو میں اوپن ہوگا اور وہ وائس یا ویڈیو کال میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکے گا۔

اس مینیو میں صارفین کو شیئر لنک کو فوری بنانے اور شیئر کرنے کا شارٹ کٹ بھی دستیاب ہوگا، یعنی کسی کال میں دیگر افراد کو مدعو کرنے کا عمل بھی آسان ہو جائے گا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کسی ایک فرد یا مخصوص افراد کو منتخب کرکے ان کو کال کرسکیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!