وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک صدر کو فون، عید الاضحی کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک صدر کو فون، عید الاضحی کی مبارکباد

دونوں رہنماں نے پاکستان اور ترکیہ کے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک صدر کو فون، عید الاضحی کی مبارکباد

Webdesk

|

8 Jun 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنماں نے پاکستان اور ترکیہ کے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

دنوں رہنماں نے گزشتہ ملاقاتوں میں کیے گئے اہم فیصلوں پرتیزی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا جبکہ غزہ کی صورتحال، علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا جبکہ ترک صدر اردوان نے بھی پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر عمان کے سلطان ھیثم بن طارق کو بھی عید الاضحی کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے سلطنت عمان کیساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران میں عمان کے مقف پر شکریہ ادا کیا

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!