16 hours ago
ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
Webdesk
|
2 Nov 2025
نیویارک: امریکی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔
فوربز نے امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کردی جس میں ایلون مسک 497ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں اکتوبر میں ان کی دولت میں چھ ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
لیری ایلیسن دوسرے، جیف بیزوس تیسرے، لیری پیج چوتھے نمبر پر جب کہ مارک زکربرگ پانچویں نمبر پر آگئے، دنیا کے دس امیر ترین افراد میں سے نو مریکی شہری ہیں، دنیا کے ان دس امیر ترین افراد کی کل دولت 2.4 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔
ایلون مسک ٹیسلا کے 12.4 فیصد حصص کے مالک ہیں، اور ان کی زیادہ تر دولت اسی کمپنی سے وابستہ ہے۔ رواں سال اب تک ٹیسلا کے حصص میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ یکم اکتوبر کو صرف ایک دن میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس سے مسک کی دولت میں 6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چند ماہ قبل ایلون مسک کے اثاثے کم ہو رہے تھے، تاہم امریکی صدر ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کرنے اور اپنی کمپنیوں پر دوبارہ توجہ دینے کے بعد ان کی دولت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
حال ہی میں انہوں نے ٹیسلا کے ایک ارب ڈالرز مالیت کے حصص خرید کر سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال کیا۔اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی جیسی کمپنیوں کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسپیس ایکس کی مالیت تقریبا 400 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے جبکہ جولائی 2025 میں ایکس اے آئی کی قدر 75 ارب ڈالرز رہی۔
Comments
0 comment