یشما گل نے بابر اعظم سے دوستی کی خواہش ظاہر کردی

یشما گل نے بابر اعظم سے دوستی کی خواہش ظاہر کردی

مجھے بابر اعظم پسند ہیں کیوں کہ وہ عالمی سطح پر ناصرف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ وہ دنیا کے بہترین بلے باز بھی ہیں۔
یشما گل نے بابر اعظم سے دوستی کی خواہش ظاہر کردی

Webdesk

|

13 Jul 2024

کراچی:  ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل یشما گل نے قومی کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر بابر اعظم سے اگر دوستی ہو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ایک انٹرویومیںاداکارہ یشما گل نے کہاکہ مجھے بابر اعظم پسند ہیں کیوں کہ وہ عالمی سطح پر ناصرف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ وہ دنیا کے بہترین بلے باز بھی ہیں۔

یشما گل نے بابراعظم کی کارکردگی کو بھی سراہا اور سابق کپتان کی کامیابی کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا۔

کرکٹرز کی جانب سے اداکارائوں کو موصول ہونے والے میسیجز سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے کسی اداکارہ نے آج تک نہیں بتایا کہ اِنہیں کوئی کرکٹر میسیجز کرتا ہے،مجھے خود بھی آج تک کسی کرکٹر کا کوئی میسج نہیں آیا ہے اور نہ ہی میں نے کبھی کسی کرکٹر کو کوئی میسج بھیجا ہے۔

اداکارہ نے کہاکہ میری آج تک نہ کسی کرکٹر سے بات چیت ہوئی ہے اور نہ ہی میں کسی کرکٹر سے ملی ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے دوستی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہاکہ کرکٹرز سے دوستی ہوسکتی ہے، کرکٹرز سے کیوں نہیں دوستی کی جا سکتی، وہ اتنے اچھے اور باصلاحیت ہیں اور ہمارے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

اداکارہ یشما گل نے میزبان کی جانب سے بابر اعظم سے دوستی سے متعلق سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ قومی کرکٹر سے دوستی کرنا نہیں چاہتیں لیکن اگر ان (بابر اعظم)سے دوستی ہوجائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!