ایشوریہ رائے کی بیٹی سے ساتھ بچن ہاؤس واپسی، افواہیں دم توڑ گئیں
ویب ڈیسک
|
4 Sep 2024
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے طلاق کی افواہوں کے درمیان اپنے سسرال پہنچ گئیں جس کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔
ایشوریہ رائے اپنی بیٹی کے ہمراہ بچن ہاؤس ’جلسہ‘ پہنچیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ایشوریہ کی واپسی کی خبریں، تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر مداح بہت زیادہ خوش ہوئے۔
بھارتی میڈیا نے تصدیق کی کہ ایشوریہ رائے گزشتہ روز بچن ہاؤس آئیں اور انہوں نے سبز رنگ کا سوٹ جبکہ آردھیا اسکول کے یونیفارم میں تھیں، انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر بھی گزشتہ روز کی ہیں۔
ماں اور بیٹی نے بچن ہاؤس کے باہر موجود فوٹو گرافرز کو مخاطب کرنے کے باوجود بھی کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہاتھ ہلایا۔
انٹرنیٹ اور بھارتی میڈیا میں ابھیشیک بچن اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر بحث تھیں اور دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں کےد رمیان طلاق ہوگئی ہے جبکہ امیتابھ نے بھی اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے ان فالو اور ابھیشیک نے شادی کی انگوٹھی ہٹا دی تھی۔
اس کے علاوہ یہ افواہیں امبانی کے گھر میں ہونے والی شادی کے بعد زیادہ گرم ہوئیں کیونکہ ایشوریہ اور ابھیشیک نے علیحدہ علیحدہ شرکت کی جبکہ دونوں نے تصویر بھی نہیں بنوائی تھی۔
Comments
0 comment