14 hours ago
عمران اشرف کی بھارتی انڈسٹری میں انٹری، پہلی فلم کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
15 Apr 2025
پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ جسی گل کے ساتھ اپنی پہلی بین الاقوامی فلم "انا نو رہنا سہنا نہیں اوندا میں نظر آئیں گے۔ فلم کی پہلی جھلک اور ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی پہلی جھلک شیئر کی۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ پکے کہندے سی اسٹوڈنٹاں نوں رہنا سہنا نی اوندا، لگ جو پتا 16 مئی نو، کنوں رہنا نی اوندا، کنوں سہنا نی اوندا۔
پوسٹ کے مطابق فلم 16 مئی 5202 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
عمران اشرف اس وقت ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کا ٹاک شو ہوسٹ کر رہے ہیں، جہاں وہ انڈسٹری کے نامور فنکاروں کے ساتھ اہم موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں۔
اب وہ اپنی پہلی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں، جس سے ان کے کیرئیر میں ایک نیا موڑ آئے گا۔
بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ جسی گل، جو ہندی اور پنجابی فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں، اس فلم میں عمران اشرف کے مقابل نظر آئیں گی۔
یہ فلم دونوں ملکوں کے فنکاروں کے درمیان ایک دلچسپ تعاون ہے اور ناظرین کے لیے ایک منفرد پیشکش ثابت ہو سکتی ہے۔
فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اس کی جھلک نے سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل حاصل کیا ہے۔
Comments
0 comment