آبادی کیسے کنٹرول کی جائے؟ بشریٰ انصاری نے حل بتادیا

آبادی کیسے کنٹرول کی جائے؟ بشریٰ انصاری نے حل بتادیا

وسائل اور آبادی کی تفریق بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے گھمبیر مسائل اور چیلنجز جنم لے رہے ہیں۔
آبادی کیسے کنٹرول کی جائے؟ بشریٰ انصاری نے حل بتادیا

Webdesk

|

28 Nov 2025

لاہور:  سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ آبادی کے کنٹرول کیلئے بڑے پیمانے پر شعور اجاگر کرنے کی مہم چلانے کی ضرورت ہے بلکہ اس کے لئے ایمر جنسی پر اقدامات ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ وسائل اور آبادی کی تفریق بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے گھمبیر مسائل اور چیلنجز جنم لے رہے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں بشری انصاری نے کہا کہ دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی ہے جبکہ پاکستان میں وہی دہائیوں پرانا تعلیمی نظام رائج ہے ، خاص طور پر سرکاری تعلیم اداروں کے نصاب میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام طبقاتی تقسیم پیدا کر رہا ہے ، اس وقت سرکاری ، ایلیٹ ، انگریزی میڈیم اور مدارس کا تعلیمی نظام ہے اور دیکھا جائے تو ہماری کوئی سمت نہیں ۔

 سرکاری تعلیمی اداروں اورمدارس میں پڑھنے والے بھی قوم کے بچے ہیں انہیں بھی جدید دنیاوی تعلیم سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہو سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!