آپ 'ناں' نہیں کرسکتے: بھارتی اداکارہ کاسٹنگ کاؤچ پر بھڑک اُٹھیں

آپ 'ناں' نہیں کرسکتے: بھارتی اداکارہ کاسٹنگ کاؤچ پر بھڑک اُٹھیں

صنم نے کہا کہ ملیالم ہی نہیں تامل فلم انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے۔
آپ 'ناں' نہیں کرسکتے: بھارتی اداکارہ کاسٹنگ کاؤچ پر بھڑک اُٹھیں

Webdesk

|

28 Aug 2024

ممبئی : بھارتی کی مقامی تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ صنم شیٹی نے کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

بھارت میں ہیما کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ایک بار پھر فلم اور ٹی وی کی نگری میں می ٹو مہم جاری ہے۔ اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد اداکارہ صنم شیٹی نے بھی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں صنم نے کہا کہ ملیالم ہی نہیں تامل فلم انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہیما کمیٹی رپورٹ کی تفصیلات زیادہ نہیں جانتی لیکن اس کا ہم سب کو خیرمقدم کرنا چاہیے، میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہتی ہوں کہ آپ 'ناں' نہیں کرسکتے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ میں کاسٹنگ کاؤچ کے خلاف آواز ٹھا رہی ہوں، انڈسٹری میں خواتین ہی نہیں مرد بھی کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہوتے ہیں، فلموں میں کام حاصل کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ٹیلنٹ کو موقع ملنا چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!