9 hours ago
بچوں کیلیے شادی ضروری نہیں، اسی طرح باپ بننا چاہتا ہوں، سلمان خان

ویب ڈیسک
|
25 Sep 2025
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی میں دلچسپی نہیں رکھتے تاہم والد بننے کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے پر غور کر رہے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان خان نے صاف گوئی سے اعتراف کیا کہ اگر آج تک ان کی شادی نہیں ہوسکی تو اس کی بڑی وجہ وہ خود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں رشتے اس وقت کمزور ہوتے ہیں جب ایک شخص آگے بڑھنے کی کوشش کرے اور دوسرا پیچھے رہ جائے۔
’دبنگ‘ اسٹار نے وضاحت کی کہ شادی کے سوال پر وہ ہمیشہ خاموش رہتے تھے لیکن اس بار انہوں نے اپنی سوچ بدل دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے خواہش مند نہیں لیکن بچوں کے حوالے سے ان کے دل میں شدید خواہش موجود ہے۔
سلمان خان نے مزید کہا کہ رشتوں کو مضبوط رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ساتھ چلیں، ایک دوسرے پر بوجھ نہ بنیں، ورنہ تعلقات بوجھل ہوجاتے ہیں۔
یاد رہے کہ 59 سالہ اداکار کئی بار اپنی شادی کے حوالے سے میڈیا کی سرخیوں میں رہے ہیں لیکن اب ان کا یہ بیان مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بن گیا ہے کہ وہ شادی کیے بغیر بھی والد بننے پر غور کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment