بھارتی اداکارہ کی اچانک موت پر انڈسٹری افسردہ

بھارتی اداکارہ کی اچانک موت پر انڈسٹری افسردہ

32سالہ پونم پانڈے آخری مرتبہ ایک ریئلٹی شومیں نظر آئیں
بھارتی اداکارہ کی اچانک موت پر انڈسٹری افسردہ

Webdesk

|

2 Feb 2024

بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کینسر سے زندگی کی بازی ہار کر دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونم پانڈے کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر ان کی ٹیم نے شئیر کی۔ مینیجر پونم پانڈے نیکتا شرما کا کہنا ہے کہ پونم کی موت سے پوری اندسٹری افسردہ ہے۔

پونم پانڈے کی ٹیم نے اداکارہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے افسوسناک خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دُکھ ہورہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے۔

پونم پانڈے کی اچانک موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!