بوتل کیس، ملازم پر تشدد کے بعد راحت فتح علی کو زیادہ عزت دینی چاہیے، ریشم
ویب ڈیسک
|
28 Mar 2024
پاکستانی اداکارہ ریشم نے راحت فتح علی خان پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے اور معافی کے بعد اُن کی نظر میں معروف قوال کی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بوتل کیس میں راحت فتح علی خان نے ملازم پر تشدد کے بعد اپنی غلطی پر نہ صرف ملازم بلکہ پوری قوم سے معافی مانگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا اور ملک کی عزت بڑھائی البتہ گزشتہ دنوں راحت فتح علی خان سے ایک غلطی ہوگئی تھی جس پر اُنہوں نے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی، پھر اپنے ملازم سے اور پوری قوم سے معافی مانگی۔
اداکارہ نے کہا کہ راحت فتح علی خان کی معافی کے بعد میری نظر میں اُن کے لیے عزت بہت بڑھ گئی ہے کیونکہ بہت ہی کم لوگ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد، اب ہمیں راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت اور پیار دینا چاہیے۔
Comments
0 comment