ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال کے بعد یشما گل نے خاموشی توڑ دی

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال کے بعد یشما گل نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے سوال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنی وضاحت جاری کی
ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال کے بعد یشما گل نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک

|

8 Oct 2024

یشما گل نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال کے بعد خاموشی توڑ دی ہے۔

پاکستانی اداکارہ یشما گل نے تین روز قبل معروف مبلغ اور داعی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کراچی میں عوامی اجتماع کے دوران سوال کیا تھا۔

انہوں نے مائیک ملنے کے بعد اپنا تعارف بطور اداکارہ کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ماضی میں لادین یعنی ملحد تھیں، تاہم ذاکر نائیک کے گزشتہ لیکچر سننے کے بعد سب وہ دین کیطرف واپس آگئیں ہیں۔

یشما گل نے قسمت اور تقدیر سے متعلق سوال بھی پوچھا، جس پر ذاکر نائیک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماشاء اللہ میری بہن نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے اور وہ دین کی طرف آگئی ہیں، دو روز کی خاموشی کے بعد اب یشما گل نے اس حوالے سے اپنا وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔

یشما گل نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی اور وہ اب بھی شوبز کا حصہ ہے، کام بھی کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال کے دوران مائیک میں مسائل کی وجہ سے ان کی بات ٹھیک طرح سے نہیں پہنچ سکی، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی اور میں نے ٹوکنا بھی مناسب نہیں سمجھا جبکہ معذرت بھی کی تاکہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!