اداکار عمران اشرف نے ایسا کیا کردیا جس پر سب اُن کی تعریف کررہے ہیں؟

اداکار عمران اشرف نے ایسا کیا کردیا جس پر سب اُن کی تعریف کررہے ہیں؟

عمران اشرف کے نجی ٹی وی شو پر نشر ہونے والے پروگرام کا کلپ وائرل ہوگیا
اداکار عمران اشرف نے ایسا کیا کردیا جس پر سب اُن کی تعریف کررہے ہیں؟

ویب ڈیسک

|

25 Jan 2024

اداکار عمران اشرف نے ایک ٹی وی شو میں بچی کو چھونے سے قبل والدین اور بچی سے اجازت مانگی جس پر اُن کی تعریفوں کے پُل بندھ گئے۔

دل لگی، الف اللہ اور انسان، اور رقص بسمل جیسے ٹیلی ویژن سیریز میں اپنے کردار سے شہرت پانے والے عمران اشرف نے سامعین میں موجود منتشا نامی لڑکی کو مائیک دیا۔

حاضرین میں بیٹھی ایک چھوٹی بچی تھی جس نے کھڑے ہوکر عمران اشرف کو سلام کیا اور پھر شعر سنانے کی اجازت طلب کیا۔

اس پر عمران اشرف نے بچی کے حسن کی تعریفیں کرتے ہوئے اُسے اسٹیج پر اپنے پاس بلایا اور پھر والدین و بچی سے چھونے کی اجازت مانگی۔

اجازت ملنے کے بعد عمران اشرف نے بچی سے سوالات کیے اور اس دوران بچی نے انہیں نظم بھی سنائی جس پر حاضرین نے خوب داد دی۔

ماڈل نادیہ حسین سمیت سوشل میڈیا صارفین نے عمران اشرف کی ان کے مہذب انداز میں تعریف کی اور رضامندی حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ نادیہ حسین نے اداکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "اسے رضامندی کہتے ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آپ نے اسے چھونے کی اجازت مانگنا یہ سب سے بہترین اشارہ ہے جو میں نے کسی بھی پاکستانی مشہور شخصیت میں دیکھا ہے!!!!! آپ کے لیے بہت تعریف اور زیادہ سے زیادہ پیار اور دعائیں ہمیشہ!!!"

منیب بٹ نے بھی عمران اشرف کے لیے "برو" کا تبصرہ کرتے ہوئے دل کا ایموجی شیئر کرکے تعریف کا اظہار کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!