21 hours ago
اداکارہ عینا آصف نے شادی کیلیے بہترین عمر بتادی

ویب ڈیسک
|
15 Apr 2025
پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ عینا آصف نے شادی کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عینا آصف نے ایک ٹاک شو میں شادی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس کے بعد ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔
اس پروگرام میں عینا آصف کے علاوہ ثمر جعفری، ریحام رفیق اور ابو الحسن بھی موجود تھے۔ میزبان کے سوال "شادی کس عمر میں کرنی چاہیے؟" پر عینا آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، "میرے خیال میں 25 سے 26 سال کی عمر شادی کے لیے بہترین ہے۔"
اداکار ثمر جعفری نے اس موضوع پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ "شادی کے لیے کوئی خاص عمر نہیں ہوتی۔ جب آپ ذہنی اور مالی طور پر تیار ہوں، تب شادی کر لینی چاہیے۔ عمر کوئی معنی نہیں رکھتی۔ میں نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگوں نے 40 سال کی عمر میں شادی کی اور خوشحال ہیں، جبکہ کچھ نے 18 سال کی عمر میں بھی شادی کر لی اور کامیاب رہے۔"
اداکار ابو الحسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "زندگی میں شادی سے پہلے بہت سے دیگر اہم کام ہوتے ہیں۔ پہلے اپنے مسائل حل کر لیں، تب ہی کسی دوسرے کے ساتھ اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔ اگر میں خود ٹھیک نہیں ہوں، تو کسی اور کا خیال کیسے رکھوں گا؟"
یہ پروگرام دیکھنے والوں میں کافی مقبول ہوا اور شرکاء کے مختلف نقطہ نظر نے سوشل میڈیا پر بھی بحث کو جنم دیا۔
Comments
0 comment