اداکارہ نمرہ خان کے اغوا کی کوشش کا ڈراپ سین، واقعہ ہراسانی نکلا

اداکارہ نمرہ خان کے اغوا کی کوشش کا ڈراپ سین، واقعہ ہراسانی نکلا

پولیس کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی
اداکارہ نمرہ خان کے اغوا کی کوشش کا ڈراپ سین، واقعہ ہراسانی نکلا

ویب ڈیسک

|

19 Aug 2024

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اداکارہ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے مدد کے لیے لوگوں کو آواز دی مگر وہاں کھڑا کوئی شخص آگے نہیں بڑا تو انہوں نے مزاحمت کی اور پھر اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی۔

پولیس نے اداکارہ نمرہ خان کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات کی تو اس پورے کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آیا، تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کو اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی گئی بلکہ یہ واقعہ ہراسانی کا تھا۔

 ایس ڈی پی او درخشاں منیشا روپیتا نے تفتیش سے متعلق ویڈیو بیان میں یہ انکشاف کیا۔  انہوں نے کہا کہ  تفتیش میں یہ بات واضح ہوگئی کہ ملزم ایک ہی تھا جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا اور ملزم کے ساتھ کوئی اور فرد نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اغوا کا نہیں بلکہ ہراسانی کا وقعہ تھا اور حالیہ دنوں میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے دو واقعات سامنے آئے تھے اور دونوں واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!