دانش تیمور کو نوجوانوں کو اچھی بیوی کیلیے زبردست مشورہ دے دیا

ویب ڈیسک
|
13 Mar 2025
پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ عائزہ خان کو خود کیلیے خوش قسمت قرار دیتے ہوئے انہیں اچھی بیوی قرار دیا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو اچھی بیوی ملنے کا طریقہ بتاتے ہوئے مشورہ دیا کہ اس کے لیے خود کو بہتر اور اچھا انسان بنانا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ اچھی بیوی پانے کے لیے خود کو بہتر بنائیں اور ایک اچھے انسان بنیں۔ رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں، اس لیے اگر آپ خود اچھے ہوں گے تو آپ کو ایک اچھی بیوی ضرور ملے گی۔
اداکار دانش تیمور نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ اچھے ہوتے ہیں، انہیں کبھی بھی ناپسندیدہ جیون ساتھی نہیں ملتا۔ انہوں نے اپنی اور عائزہ خان کی خوشحال ازدواجی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اچھی زندگی گزارنے کے لئے خود کو اچھا انسان بنانا بہت ضروری ہے۔
Comments
0 comment