فہد مصطفی کو برطانوی پارلیمنٹ نے دو اعزازات سے نواز دیا

فہد مصطفی کو برطانوی پارلیمنٹ نے دو اعزازات سے نواز دیا

فہد مصطفی پہلے اداکار ہیں جنہیں بیک وقت دو اعزازات ملے
فہد مصطفی کو برطانوی پارلیمنٹ نے دو اعزازات سے نواز دیا

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2024

پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز سے اہم اعزاز اپنے نام کرلیے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی کامبابی سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایواڈز کے ساتھ تصویر اور مختصر ویڈیو بھی شئیر کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب بیک وقت کسی فنکار کو برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری کہانیاں واقعی اہم ہیں، یہ کامیابی صرف میری نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کے ہر فنکار، ہر خواب دیکھنے والے اور ہر کہانی نویس کی ہے جو بڑے خواب دیکھنے اور حدیں پار کرنے کی ہمت رکھتا ہے یہ ہماری ثقافت کی طاقت، ہماری کہانیوں اور اتحاد کے غیر متزلزل جذبے کا ثبوت ہے جو ہمیں عالمی سطح پر پہچان دلاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!