فلم مولا جٹ اگلے ماہ بھارت میں ریلیز کی جائے گی

فلم مولا جٹ اگلے ماہ بھارت میں ریلیز کی جائے گی

بھارتی میڈیا نے فلم کی ریلیز کی تصدیق کردی
فلم مولا جٹ اگلے ماہ بھارت میں ریلیز کی جائے گی

ویب ڈیسک

|

21 Aug 2024

بلاک بسٹر پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ستمبر میں بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اگلے ماہ 20 ستمبر کو بھارتی سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو بھارت میں ممکنہ طور پر زی اسٹوڈیوز ریلیز کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں یہ فلم دسمبر 2022ء میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن انتہاپسند ہندو گروپس اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی شدید مخالفت کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز کو منسوخ کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر 2022ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم نے باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!