فراڈ کا کیس، عاطف خان نے اہلیہ نادیہ حسین اور دیگر کے اکاؤنٹس میں 3 کروڑ سے زائد رقم منتقل کی

ویب ڈیسک
|
25 Mar 2025
کرپشن کے کیس میں گرفتار معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے شوہر اور نجی سیکیورٹیز کمپنی کے سی ای او عاطف خان نے اپنی اہلیہ کے علاوہ دیگر پانچ افراد کے اکاؤنٹس میں بھی تین کروڑ سے زائد کی رقم منتقل کی۔
تفصیلات کے مطابق بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای اوعاطف خان کے مبینہ فراڈ کے حوالے سے مذید انکشافات ہوئے ہیں۔
مالی فراڈ اورمالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ایف آئی اے کے عبوری چالان میں کیا گیا۔ جس کے مطابق عاطف خان نے اپنی اہلیہ نادیہ حسین کے علاوہ دیگر پانچ افرادکے اکاونٹس میں بھی 3کروڑ روپے سے زائد منتقل کئے۔
چالان کے مطابق عاطف خان نے قوانین کے خلاف کمپنی فنڈزسے خریدے گئے شئیرزکی مد میں 3 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کا منافع حاصل کیا۔
اپنی مدت ملازمت میں کمپنی سے پرسنل ٹریڈنگ کی مد میں ایک ارب سے زائد کی رقم حاصل کی،مذکورہ رقم کی مد میں عاطف خان نے 539 ملین روپے تاحال کمپنی کو ادا نہیں کئے۔
چالان کے مطابق کمپنی کے سابق سی ایف او فیصل شیخ اور امتیاز چنہ نے عاطف خان کی مبینہ فراڈ اورمالی بے ضابطگیوں کوچھپانے میں مدد کی۔
Comments
0 comment