فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی گرفتاری کا امکان
ویب ڈیسک
|
27 Sep 2024
لاہور کی عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج ہوگئی جس کے بعد اُن کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کیا جس پر نازش جہانگیر نے گرفتاری سے بچنے کیلیے عبوری ضمانت کیلیے درخواست دائر کی تھی۔
اداکارہ عدالت میں درخواست دائر کرنے کے بعد غائب ہوگئیں اور پھر اس کی پیروی بھی نہیں کری جس پر جج نے درخواست کو خارج کردیا۔
پولیس کے مطابق نازش جہانگیر کے خلاف اداکارہ اذان اسود ہارون نے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکارہ نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کیلیے مانگی اور وقت پورا ہونے کے باوجود بھی کوئی چیز واپس نہیں کی۔
عدالت نے مقدمے کے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔
Comments
0 comment