فردوس جمال کی تنقید پر ہمایوں سعید کا ردعمل

فردوس جمال کی تنقید پر ہمایوں سعید کا ردعمل

ہمایوں سعید کے ردعمل پر مداحوں نے انہیں سراہا
فردوس جمال کی تنقید پر ہمایوں سعید کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2024

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر ہمایوں سعید نے خاموشی توڑ دی۔

فردوس جمال نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی نظر میں ہمایوں سعید اداکار نہیں اور نہ ہی اُن کے پاس وہ صلاحیتیں ہیں جبکہ انڈسٹری میں اس سے اچھے لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمایوں سعید کو اللہ نے وسائل اور مواقع فراہم کیے اس لیے انہیں اچھے ڈرامے ملے اور لوگوں کے پسند کرنے کی وجہ بھی وہی ہیں، وہ اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں مگر کسی اچھے اداکار کو آگے آنے نہیں دیتے۔

اس تنقید پر اداکار یاسر حسین نے ہلکے پھلکے انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمایوں سعید ہماری انڈسٹری کے اچھے اداکار ہیں اور وہ مجھے پسند بھی ہیں مگر فردوس جمال صاحب بھی کمال اداکار ہیں۔ انہوں نے پروگرام کے میزبانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فردوس جمال کی عمر کا لحاظ کرتے ہوئے اُن سے متنازع سوالات نہ کریں اور اگر ایسا ہی ہے تو فردوس جمال سے اسٹیمپ پیپر پر ہمایوں اور ماہرہ کےبارے میں رائے لکھوا کر اسے پروگرام میں چلا دیا کریں۔

یاسر حسین کے اس جواب پر ہمایوں سعید نے اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے ہنسنے کیلیے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پیغام تمام  میزبانوں کیلیے ہے‘۔

ہمایوں سعید کے ردعمل پر مداحوں نے اُن کی تعریف کی اور سینئر اداکار کی عزت کی لاج رکھنے کو بھی سراہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!