فائزہ حسن نے زیادہ پراجیکٹس نہ لینے کی وجہ بتادی

فائزہ حسن نے زیادہ پراجیکٹس نہ لینے کی وجہ بتادی

پہلی بار جب میں 17 یا 18 سال کی تھی تو اپنے کالج کے ایک لڑکے کو پسند کیا
فائزہ حسن نے زیادہ پراجیکٹس نہ لینے کی وجہ بتادی

Webdesk

|

5 Oct 2025

لاہور: اداکارہ فائزہ حسن نے واضح کیا کہ وہ کم ڈراموں میں کام کرنا پسند کرتی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں زیادہ پراجیکٹس اس لیے نہیں کرتی کیونکہ اتنی صلاحیت نہیں کہ سخت گرمی میں دن رات محنت کروں اور پھر ڈرامہ کامیاب بھی نہ ہو۔ میں صرف وہی کردار قبول کرتی ہوں جو دل کو چھو جائیں۔

گفتگو کے دوران انہوں نے ذاتی زندگی کا ایک پہلو بھی شیئر کیا اور بتایا کہ وہ کئی بار یکطرفہ محبت کا تجربہ کر چکی ہیں۔ پہلی بار جب میں 17 یا 18 سال کی تھی تو اپنے کالج کے ایک لڑکے کو پسند کیا۔

 پھر کچھ عرصے بعد کسی اور کو، یوں ہر تین چار ماہ بعد کسی نہ کسی پر دل آ جاتا تھا۔ اب تو مجھے گنتی بھی یاد نہیں۔یاد رہے کہ فائزہ حسن پاکستان کی ورسٹائل اداکاراں میں شمار ہوتی ہیں۔

 جنہوں نے اپنے منفرد انداز اور جاندار اداکاری سے ڈرامہ انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!