فیصل قریشی سے تقریبا 12 سال بڑی ہوں، اہلیہ کا انکشاف

فیصل قریشی سے تقریبا 12 سال بڑی ہوں، اہلیہ کا انکشاف

ثنا فیصل نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے طنز کیا
فیصل قریشی سے تقریبا 12 سال بڑی ہوں، اہلیہ کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر سےتقریباً 12 سال بڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل سے سوشل میڈیا پر ایک مداح نے اُن کی اور فیصل قریشی کی عمر میں فرق سے متعلق سوال کیا۔ اس پر ثنا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  میں اپنے شوہر سے 10 سے 12 سال بڑی ہوں، امید ہے جواب سننے کے بعد اب آپ کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہوگی۔

ثنا فیصل کے اس بے باک جواب پر مداح نہ صرف جان کر حیران ہوئے بلکہ کچھ نے تو اس کی تعریف کی اور اُن کے جواب کا اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!