گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والے سیف علی خان کی طبیت کے حوالے سے اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والے سیف علی خان کی طبیت کے حوالے سے اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

کرینہ کپور نے بتایا کہ وہ اور بچے بالکل محفوظ ہیں
گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والے سیف علی خان کی طبیت کے حوالے سے اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2025

معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے کے بعد ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے بیان جاری کردیا۔

کرینہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اور بچے بالکل محفوظ ہیں۔

 گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سیف علی خان پر 6 بار چاقو سے وار کیا۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد مداح سیف علی خان، کرینہ کپور اور ان کے بیٹوں کے لیے پریشان دکھائی دیے اور سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔

اس لیے کرینہ کپور کی ٹیم نے میڈیا اور مداحوں کو صورتِ حال سے آگاہ کرنے کے لیے ایک بیان جاری کیا ہے۔

رات گئے سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی اور اس دوران سیف علی خان کا بازو زخمی ہو گیا جس کی وجہ سے وہ ابھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ انکا آپریشن بھی کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ گھر کے باقی تمام افراد خیریت سے ہیں، ہم میڈیا اور مداحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ صبر سے کام لیں اور ڈکیتی کے واقعے کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کریں، پولیس پہلے ہی مناسب تحقیقات کر رہی ہے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس سارے واقعے کے وقت کرینہ کپور گھر پر موجود نہیں تھیں کیونکہ وہ کل شام سے ہی اپنی بہن کرشمہ کپور اور دیگر دوستوں کے ساتھ موجود تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!