گلوکار جسٹن بیبر کے ہاں لڑکے کی پیدائش

گلوکار جسٹن بیبر کے ہاں لڑکے کی پیدائش

جسٹن بیبر نے یہ خوش خبری مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی
گلوکار جسٹن بیبر کے ہاں لڑکے کی پیدائش

ویب ڈیسک

|

25 Aug 2024

معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ہاں 6 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی بیپر کے ہاں 6 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ اس بات کی اطلاع بیبر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

انہوں نے نومولود کی ٹانگ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہم اپنے پیارے شہزادے کو گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں‘۔

کینیڈین گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ‘جیک بلوز بیبر’ رکھا ہے۔

جسٹن بیبر کو والد بننے پر مداحوں اور ساتھیوں نے مبارک باد دی۔ واضح رہے کہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!