ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کرنے جارہی ہیں!
ویب ڈیسک
|
4 Feb 2024
بابر ظہیر نے ہانیہ عامر کی شادی کے حوالے سے دعویٰ تو کیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کس سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر ظہیر کے پاس ہانیہ عامر اپنے بال بنوا رہی تھیں تو اس دوران ان سے پوچھا کہ آپ کی آئندہ ماہ شادی ہورہی ہے؟
یہ بات سُن کر اداکارہ تھوڑی الجھن کا شکار ہوئیں جس پر بابر ظہیر نے اُن کے چہرے کو پڑھتے ہوئے دوبارہ استفسار کیا کہ ’کیا یہ بے تکی بات ہے تو ہانیہ عامر نے بولا کہ نہیں یہ مضحکہ خیز نہیں ہے‘۔
اس ویڈیو کے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ہانیہ عامر کے مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید اداکارہ واقعی اب شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں تھیں جس کے بعد مختلف قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا جبکہ بالی ووڈ فلم نقاد کے آر کے نے دعویٰ کیا تھا کہ ’بادشاہ کے دماغ پر عشق سوار ہوگیا ہے‘۔
Comments
0 comment