7 hours ago
ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور ڈمپل پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ہیں، ڈاکٹر کا انکشاف
ڈاکٹر نے ہانیہ عامر کی خوبصورتی کو پلاسٹک سرجری کا نتیجہ قرار دیا ہے
ویب ڈیسک
|
2 Feb 2025
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت سمجھی جانے والی اداکارہ کی خوبصورتی کے حوالے سے ڈاکٹر نے اہم انکشاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی شو میں معروف ڈرما ٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے کہا کہ ہانیہ عامر کی جو خوبصورتی اور ڈمپل آپ کو نظر آرہے ہیں اور اُن کی پہچان بنے یہ متعدد پلاسٹک سرجریز کا نتیجہ ہیں۔
ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ ہانیہ نے اپنے گالوں، ناک، ہونٹوں اور ٹھوڑٰ کی بھی سرجری کروایا جبکہ انہوں نے اپنے رخسار کو اوپر کی طرف کھنچوایا ہے اور آئی بروز میں بھی تبدیلیاں کروائی ہیں۔
اریج خالد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے۔
Comments
0 comment