ہراسانی کے الزام پر چاہت فتح علی نے متھیرا کو جھوٹا قرار دے دیا، قانونی کارروائی کی بھی دھمکی
ویب ڈیسک
|
29 Jan 2025
معروف کامیڈین اور گلوکار چاہت فتح علی خان نے ہراسانی کا الزام عائد کرنے پر ماڈل اور میزبان متھیرا کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
متھیرا نے دعویٰ کیا تھا کہ چاہت فتح علی خان نے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ان کی اجازت کے بغیر شیئر کی اور جسمانی طور پر قریب آنے اور گلے لگانے کی کوشش کی۔
چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر ویڈیوز پوسٹ کرکے متھیرا کے الزامات کا جواب دیا اور اپنی کہانی بیان کی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ متھیرا نے انہیں اپنے شو میں آنے کی دعوت دی تھی، اور بتایا کہ ان کا پروگرام گزشتہ چار پانچ ماہ سے اچھا نہیں چل رہا تھا۔
انہوں نے کہا، "انہوں نے مجھے اپنے شو میں آنے کے لیے بہت قائل کیا۔ ان کا پروگرام گزشتہ کچھ مہینوں سے اچھا نہیں چل رہا تھا اور میرے آنے کے بعد پروگرام مشہور ہوگیا۔"
چاہت نے مزید بتایا کہ اگرچہ شو اچھا گزرا، لیکن وہ اپنی ٹیم کو ساتھ نہیں لائے تھے۔انہوں نے متھرا کے اس دعوے کے جواب میں کہا، "میں سیٹ پر اکیلا آیا تھا۔" انہوں نے متھیرا کے اس بیان کی بھی تردید کی کہ ویڈیو ان کے کیمرہ مین نے بنائی تھی، اور اسے "جھوٹ" قرار دیا۔
انہوں نے کہا، "دوسرا سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ شو میں شرکت کی۔ ویڈیو دراصل متھیرا کی ٹیم کے چھ یا سات کیمروں سے بنائی گئی تھی۔"
انہوں نے مزید متھرا کے الزامات کو "جھوٹ" قرار دیا اور اپنے بیان پر قائم رہے، اور زور دیا کہ ویڈیو متھیرا کی ٹیم نے فراہم کی تھی۔
Comments
0 comment