خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، عدالت نے فیصلہ سنادیا

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، عدالت نے فیصلہ سنادیا

عدالت نے 8 ملزمان کو بری کردیا
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، عدالت نے فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک

|

14 Apr 2025

لاہور کی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغوا کرنے کے جرم میں تین ملزموں کو سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دے کر اغوا کرنے اور تاوان وصول کرنے کے مقدمے میں تین ملزموں کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 تاہم، دیگر آٹھ ملزمان کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے بری کر دیا گیا۔  

فیصلہ سناتے ہوئے جج ارشد جاوید نے ملزمہ آمنہ عروج اور دو دیگر افراد ممنون حیدر اور ذیشان قیوم کو سزا دی، جبکہ باقی ملزمان کو عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کر دیا۔  

خیال رہے کہ یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے محفوظ کیا گیا تھا اور پیر کو ملزمان کی موجودگی میں سنایا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!