8 hours ago
کترینہ کیف کی نجی تصویر وائرل، حمل کی پھر سے افواہیں سرگرم
ویب ڈیسک
|
1 Nov 2025
بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئیں, ان کی مبینہ طور پر حمل سے متعلق تصاویر نے ہلچل مچا دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے اداکارہ کی کچھ نجی تصاویر شائع کی ہیں، جو بظاہر ان کے ممبئی کے گھر کی بالکونی میں لی گئی تھیں۔
ان تصاویر میں کترینہ کیف کو خوش لباس مگر ڈھیلے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد مختلف حلقوں میں ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ مبینہ طور پر تین ماہ کے حمل میں ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کے پھیلاؤ پر شدید ردِعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے اسے اداکارہ کی پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے مواد کو پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر اداکار وکی کوشل نے حال ہی میں انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی تھی کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔
Comments
0 comment