کینسر کا شکار ہونے والی اداکارہ نے خود کو بہادر ترین خاتون ثابت کردیا
اداکارہ نے اپنے بال کاٹنے کی ویڈیو بنائی اور اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا
ویب ڈیسک
|
5 Jul 2024
چھاتی کے کینسر کا شکار ہونے والی اداکارہ حنا خان کا علاج شروع ہوگیا ہے اور انہوں نے پہلی کیموتھراپی کے بعد اپنے بال بھی کاٹ دیے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے بال کاٹنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خود کو بہادر خاتون ثابت کی اور اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ہار مانیں گی اور نہ ہی ایک انچ پیچھے ہٹیں گی۔
بال کٹوانے کے بعد اداکارہ نے ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کی اور پھر وہ وہاں سے سیدھی ڈاکٹر کے پاس گئیں جہاں اُن کی کیموتھراپی کی گئی۔
بال کٹوانے کے دوران اداکارہ کی والدہ جذباتی ہوئیں اور روتی بھی نظر آئیں تاہم حنا خان نے انہیں تسلی کی اور کہا کہ ماضی میں بھی وہ بال کٹوا چکی ہیں اور اب کی بار بال چھوٹے کروانے کا مقصد سکون حاصل کرنا ہے۔
Comments
0 comment