کیریئر کے آغاز میں کیا ہوا؟ تحریم زبیری کا بڑا انکشاف

کیریئر کے آغاز میں کیا ہوا؟ تحریم زبیری کا بڑا انکشاف

تحریم زبیری نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی
کیریئر کے آغاز میں کیا ہوا؟  تحریم زبیری کا بڑا انکشاف

Webdesk

|

23 Oct 2025

کراچی : سابقہ اداکارہ تحریم زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کی دنیا میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں غیر مناسب پیشکش کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے فورا صاف الفاظ میں انکار کر دیا۔

تحریم زبیری نے حال ہی میں  ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے تجربات اور خواتین کو درپیش مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔

تحریم زبیری نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں خواتین کو بعض اوقات ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ خواتین کے اختیار میں ہوتا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کریں،ان کے مطابق خواتین کو عام طور پر کمزور سمجھا جاتا ہے، لیکن درحقیقت وہ بہت مضبوط ہوتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور تقریبا 22 سال تک کام کیا، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف لوگوں کے ساتھ کام کیا اور ہمیشہ اپنی حدود واضح رکھیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار کسی نے اشاروں میں انہیں غیر مناسب پیشکش کرنے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے فورا صاف الفاظ میں منع کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعتماد انہیں ان کے والد سے ملا، جنہوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا اور انہیں ہر صورتحال کا سامنا کرنا سکھایا۔تحریم زبیری کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب کوئی خاتون کسی پروجیکٹ پر کام کر رہی ہوتی ہے اور اس دوران انہیں اگر کسی نامناسب پیشکش کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو خواتین کے اندر ایک قدرتی حس ہوتی ہے جو فورا پہچان لیتی ہے کہ سامنے والا کیا چاہتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!