نواز الدین صدیقی نے خود کو بدصورت قرار دے دیا

نواز الدین صدیقی نے خود کو بدصورت قرار دے دیا

نواز الدین کا خود کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کا بھی اعتراف
نواز الدین صدیقی نے خود کو بدصورت قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

3 Jul 2024

 

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اور باصلاحیت اداکار نواز الدین صدیقی نے خود کو بدصورت قرار دے دیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں نواز الدین صدیقی نے کہا کہ اس بات کو مانتا ہوں کہ میری شکل اچھی نہیں اور جبمیں آئینہ دیکھتا ہوں تو اس کا اعتراف بھی کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کالی رنگت اور چہرہ جب دیکھتا ہو تو سوچتا ہوں کہ انڈسٹری میں کیسے اتنی آگے تک آگیا۔ انہوں نے کہا کہ معمولی شکل کی وجہ سے لوگوں کے مذاق اور طنعوں کا سامنا بھی کہا۔

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی شکل کے باعث امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ شوبز انڈسٹری میں خوبصورت چہروں کی ضرورت ہوتی ہے اور وہی چلتے ہیں جبکہ میں ایک بدصورت اداکار ہوں۔

اداکار نے کہا کہ مجھے اتنی بار یہ جملہ سننے کو ملا کہ مجھے خود بھی یقین ہوگیا کہ میری شکل بری ہے، پھر میں خود سے سوال کرنے لگا تھا کہ میں کیوں انڈسٹری میں آیا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ معمولی شکل، رنگت کا طعنہ سن کر میں نے بہت محنت کی اورخود کو انڈسٹری میں منوایا بھی، آج جو بھی حاصل کیا وہ بس ہمارا معمولی سا حصہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!