’لڑکیاں صبا قمر کو رول ماڈل بنائیں اور کچھ سیکھیں‘

’لڑکیاں صبا قمر کو رول ماڈل بنائیں اور کچھ سیکھیں‘

احسن اقبال کا پاکستانی لڑکیوں کو مشورہ
’لڑکیاں صبا قمر کو رول ماڈل بنائیں اور کچھ سیکھیں‘

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احسن خان نے لڑکیوں سے صبا قمر کو رول ماڈل بنانے کی تجویز دی ہے۔

احسن خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی اور انڈسٹری کے بہترین اداکار و اداکاراؤں کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ میری نظر میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ولن کا کردار شفقت چیمپ سے اچھا کوئی نہیں کرسکتا وہ اس کردار کے لیے سب سے موضوع شخصیت ہیں۔

احسن خان نے اشنا شاہ، کبری، مہوش حیات، نیلم منیر اور صبا قمر کی اداکاری و شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  یہ تمام اور دیگر اداکارائیں اچھے گھروں سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے محنت کر کے اپنا اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔

اداکار  نے مزید استفسار پر بتایا کہ صبا قمر دور حاضر میں اُن کی نظر میں بہترین اداکارہ ہیں  جیسے ماضی میں خالدہ ریاست کا مقام تھا۔ احسن خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ صبا قمر کو رول ماڈل بنائیں اور اُن سے کچھ سیکھیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!