معروف اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے

معروف اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے

مظہرعلی نے سن 80 اور 90کی دہائی میں تعبیر، عروسہ، افشاں، شاہین،کالی دیمک اور ٹی وی ڈرامہ کانچ کی گڑیا میں کردار نگاری کی
معروف اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے

Webdesk

|

8 Oct 2024

کراچی: ٹیلی وژن کے معروف اداکارمظہرعلی طویل علالت کے بعد 66 برس کی عمرمیں کراچی میں انتقال کرگئے، تدفین سخی حسن قبرستان میں کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ٹی وی کے سینئراداکارمظہرعلی منگل کی دوپہرطویل علالت کے بعد منگل کی دوپہرکراچی میں انتقال کرگئے،خاندانی ذرائع کے مطابق وہ پھیپڑوں اوردل کے عارضے میں مبتلاتھے اورچند ماہ قبل ہی کراچی واپس آئے تھے۔

مرحوم طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے،  جہاں ان کا انتقال ہوا، مظہرعلی نے سن 80 اور 90کی دہائی میں تعبیر، عروسہ، افشاں، شاہین،کالی دیمک اور ٹی وی ڈرامہ کانچ کی گڑیا میں کردار نگاری کی۔

مرحوم پیشے کے لحاظ سے انجینئر تھے، انھیں ادب سے بھی لگائوتھا، سن 2006 میں مظہرعلی نے فنون لطیفہ کو خیرباد کہا، مظہرعلی کی نمازجنازہ مسجد طیبہ ناظم آباد نمبر3میں اداکی گئی۔

نمازجنازہ میں اداکار شہزاد رضا، ٹی وی پرڈیو سراقبال لطیف اوراسٹیج ڈائریکٹر یونس میمن سمیت دیگر شریک ہوئے، مظہرعلی کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی، ان کے سوگواران میں 2 بیٹیاں، ایک بیٹا اوراہلیہ شامل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!