ماہانہ 3 لاکھ روپے تک کماتا ہوں، پلے

ماہانہ 3 لاکھ روپے تک کماتا ہوں، پلے

پلے کانجی ٹی وی کو انٹرویو
ماہانہ 3 لاکھ روپے تک کماتا ہوں، پلے

Webdesk

|

8 Oct 2024

اپنے منفرد انداز سے مشہور معروف ٹک ٹاکر اویس المعروف 321 پلے نے اپنی ماہانہ آمدن کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

نجی ٹی وی شو میں پلے نے اپنی اہلیہ سحر خان کے ساتھ شرکت کی اور مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیوز کے آئیڈیا ان کے اپنے ہی ہوتے ہیں اور وہ ہر بار کچھ نیا کرتے ہیں۔

پلے نے کہا کہ میں کچھ نیا کرتا ہوں اسلیے تین سال ہونے کے بعد آج بھی مشہور ہوں، شہرت حاصل کرنا مشکل نہیں بلکہ اسکو برقرار رکھنا مشکل ہے، میں نے اپنی محنت سے مقام کو برقرار رکھا اسلیے آج بھی ٹریڈنگ میں ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ صرف ویڈیوز بنانے کا کام کرتے اور ماہانہ ڈھائی سے 3 لاکھ روپے تک آرام سے کمالیتے ہیں، اس میں مونیٹائزیشن کے ساتھ اشتہارات سمیت دیگر تشہیری کمرشل ہیں۔

واضح رہے کہ پلے کے یوٹیوب پر 15 ہزار، ٹک ٹاکر پر لاکھوں جبکہ انسٹاگرام پر 1 لاکھ 55 ہزار فالوررز ہیں، اسکے علاؤہ انکی اہلیہ سحر خان کے صرف انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!