ماہرہ خان کی اصل عمر سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2024
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر کے راز سے پردہ اٹھا دیا جس پر مداحوں نے انہیں سراہا ہے۔
ماہرہ نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنی عمر، ذہنی صحت اور مسائل سمیت زندگی کے ذاتی تجربات کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے عمر کے سوال سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’جلد 40 سال کی ہونے والی ہوں‘۔
عام طور پر اداکاراؤں کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ اپنی عمر بتاتی نہیں یا پھر کم بتاتی ہیں تاہم ماہرہ کی جانب سے جواب کے بعد مداح انہیں سراہا رہے ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنی عمر کے حوالے سے بالکل ٹھیک بتایا اور دوسری کی طرح خود کو 25، 30 سال کا ظاہر نہیں کیا۔
ماہرہ خان نے اسی پوڈ کاسٹ میں اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کا شکار رہی ہیں۔ "اگر آپ کسی ذہنی یا جسمانی بیماری کا شکار ہیں تو اس میں شرمندگی محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔ علاج موجود ہے اور ماہرین کی مدد لینی چاہیے۔" ماہرہ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا
Comments
0 comment