ملائیکہ اروڑا کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

ملائیکہ اروڑا کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

ملائیکہ کے والد انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔
ملائیکہ اروڑا کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

Webdesk

|

11 Sep 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملائیکہ کے والد انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی،حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میںلے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا ملائیکہ اس وقت  والد کے گھر میں موجود نہیں تھیں، دوسری جانب ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان انیل اروڑا کی موت کی خبر سن کر سب سے پہلے ملائیکہ کے گھر پہنچ گئے۔

ملائیکہ اروڑا کے والد نے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور اہلیہ جوائس پولیکارپ چھوڑے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!