متحدہ عرب امارات نے پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم کی ریلیز روک دی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم کی ریلیز روک دی

فلم فائٹر پاکستان کے خلاف بنائی گئی ہے جس میں ہریتھک روشن اور دیپیکا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے
متحدہ عرب امارات نے پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم کی ریلیز روک دی

ویب ڈیسک

|

26 Jan 2024

متحدہ عرب امارات نے بالی ووڈ کی پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ کے سینیما میں ریلیز ہونے پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک نے پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی ہریتھک روشن اور دیپیکاپڈوکون کی فلم ’فائٹر‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ 25 جنوری کو فلم فائٹر کو بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز ہونا تھا اور اس سے ایک روز قبل متحدہ عرب امارات نے پابندی عائد کی، جس کی وجہ سے فلم کو سینیما گھروں میں ریلیز نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خلیجی ممالک میں پابندی کے بعد، اب متحدہ عرب امارات میں بھی فلم ‘فائٹر’ کی ریلیز کو روک دیا گیا لیکن اس کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!