نعمان اعجاز گھٹیا آدمی ہے اُس سے نفرت کرتا ہوں، خلیل الرحمان قمر

نعمان اعجاز گھٹیا آدمی ہے اُس سے نفرت کرتا ہوں، خلیل الرحمان قمر

ڈرامہ نگار نے یہ بات ایک پروگرام میں کی اور کہا کہ اُن کے خیالات کو وقت درست ثابت کرے گا
نعمان اعجاز گھٹیا آدمی ہے اُس سے نفرت کرتا ہوں، خلیل الرحمان قمر

ویب ڈیسک

|

2 Jul 2024

معروف مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اداکار نعمان اعجاز پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’گھٹیا آدمی‘ قرار دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں کس شخص کو سب سے زیادہ ناپسند کرتے ہیں، جس پر انہوں نے نعمان اعجاز کا نام لیا اور کہا کہ وہ میری نفرت کا مستحق ہے۔

نعمان اعجاز کے حوالے سے اپنے خیالات پر پوچھے گئے سوال پر مصنف کا کہنا تھا کہ وقت سب کچھ ثابت کرے گا، میں ہر کسی سے نفرت نہیں کرتا مگر ہاں دل پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے نفرت کے باوجود نعمان اعجاز کو ڈرامے میں کاسٹ کیا جس پر خلیل الرحمان قمر نے جواب دیا کہ ’کیونکہ وہ کردار گھٹیا تھا اور نعمان گھٹیا ہونے کی وجہ سے اُسے بہت اچھی طرح نبھاتا اور اُس نے نبھایا بھی ہے‘۔

خلیل قمر سینئر اسٹار نعمان اعجاز کی اداکاری اور صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ ذاتی طور پر ایک راست باز انسان نہیں ہیں۔‘‘

اس سے قبل نعمان اعجاز بھی قمر کے بارے میں منفی جذبات کا اظہار کر چکے ہیں۔ اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک پرانے انٹرویو میں اعجاز نے قمر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’وہ ذہنی طور پر بیمار ہیں، مجھے ان پر افسوس ہے‘۔

قمر اس سے قبل انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مستقبل میں ان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں تعاون نہ کرنے کا عزم کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!