ندا یاسر کو بچپن سے کس چیز کا شوق تھا؟ اہم انکشاف

ندا یاسر کو بچپن سے کس چیز کا شوق تھا؟ اہم انکشاف

میں بچپن سے ہی لوگوں کی جوڑیاں بنا دیتی تھی۔ بہت کم عمر تھی جب اپنے ماموں کی شادی کروائی۔
ندا یاسر کو بچپن سے کس چیز کا شوق تھا؟ اہم انکشاف

Webdesk

|

27 Aug 2024

کراچی: مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا۔

ندا یاسر نے اپنے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے ہی لوگوں کی جوڑیاں بنا دیتی تھی۔ بہت کم عمر تھی جب اپنے ماموں کی شادی کروائی۔

 مجھے رشتے کروانے کا بہت شوق تھا۔ندا یاسر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ممانی پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے اپنی امی سے کہا کہ یہ خاتون بہت اچھی ہیں آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں۔

 میری امی نے ممانی کو کبھی دیکھا بھی نہیں تھا میرے کہنے پر دیکھا اور رشتہ ہوگیا۔کافی چھوٹی عمر میں، میں نے رشتے جڑوا دیے۔

 میری عمر اس وقت شاید آٹھ، نو یا 10 برس تھی لیکن اب تک وہ چیزیں یاد ہیں۔ اپنے پارٹمنٹ میں 3 یا 4 رشتے میں نے کروائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!