نرگس نے الزامات لگانے پر ساتھی فنکارہ کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی
نرگس نے مریم حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی اے میں ہتک عزت کی درخواست دائر کردی
ویب ڈیسک
|
28 Nov 2024
اداکارہ نرگس نے تنقید، بیانات اور الزامات لگانے پر ساتھی فنکارہ کے خلاف ایف آئی اے میں درخوست دائر کردی۔
اسٹیج اداکارہ سے متعلق بیان دینے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی۔ نرگس نے مریم حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف ائی اے میں مقدمے کی درخواست دائر کردی۔
اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سربراکرائم آفس پیش ہوئیں اور مقدمہ درج کروایا۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عابدہ عثمانی اور مریم حسین نے ہتک عزت کی ہے، ایف آئی اے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرے۔
Comments
0 comment