پہلا طارق جمیل، ثنا خان نے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

پہلا طارق جمیل، ثنا خان نے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

ثنا خان اور مفتی انس نے دوسرے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا
پہلا طارق جمیل، ثنا خان نے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

ویب ڈیسک

|

26 Jan 2025

دین کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والی بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان اور انکے شوہر سید انس نے اپنے دوسرے بچے کا نام بتادیا۔

ثنا خان اور انکے شوہر انس سید کے ہاں رواں ماہ کے آغاز میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد سے دونوں والدین خوشی سے سرشار ہیں۔

واضح رہے کہ ان کے پہلے بیٹے کا نام طارق جمیل ہے جو انہوں نے پاکستانی معروف مبلغ سے متاثر ہوکر رکھا ہے۔

ثنا خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر کے اللہ کا شکر ادا کیا اور اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے بیٹے کا نام حسن جمیل رکھا ہے۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’اے اللہ تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔ اپنی نعمتوں اور فضل کے ساتھ ہمیں توفیق دے کہ ہم اسکی اچھے طریقے سے پرورش کریں، ہمیں اس کے ساتھ مہربانی اور انصاف کرنے کی ہدایت دے اور اسے اپنے نیک بندوں میں شامل کر۔‘

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!