پاکستانی اپنے فنکار کو اُس وقت تک اہمیت نہیں دیتے جب تک وہ انڈیا نہ جائے، اداکار

پاکستانی اپنے فنکار کو اُس وقت تک اہمیت نہیں دیتے جب تک وہ انڈیا نہ جائے، اداکار

پاکستان کے لوگ اپنوں کو اہمیت نہیں دیتے، اداکار علی خان
پاکستانی اپنے فنکار کو اُس وقت تک اہمیت نہیں دیتے جب تک وہ انڈیا نہ جائے، اداکار

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2024

پاکستانی اداکار علی خان نے پاکستانیوں کی جانب سے فنکاروں کو اہمیت نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہمارے فنکار انڈیا میں کام کرتے ہیں تو اُن کی شہرت بڑھ جاتی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں علی خان نے کہا کہ پاکستان کے لوگ اپنے لوگوں کو اہمیت نہیں دیتے البتہ جب فنکار انڈیا چلا جائے اور کام کر کے آئے تو اُس کی تعریفوں کے پل باندھتے ہیں اور پھر اُس کی اہمیت بھی بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے تو اپنے کیریئر کا آغاز انڈیا سے کیا اس لیے جب پاکستان آیا تو زیادہ مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ لوگ میری شہرت سے واقف تھے‘۔

’پاکستان انڈسٹری میں پروفیشنل لوگوں کی کمی ہے اور ہمیں ماہر فنکاروں کی ضرورت ہے ورنہ انڈسٹری کو نقصان ہوتا رہے گا‘۔ اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کو پوری دنیا میں کام ملنا چاہئے، ان کے پاس بہترین ٹیلنٹ ہے اور وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کو عالمی شہرت ملے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!