اپنے سگے والد کو نہیں جانتی، سوتیلے باپ نے بہت پیار دیا، صاحبہ
ویب ڈیسک
|
5 Feb 2024
معروف پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے سگے کو دیکھا اور نہ ہی انہیں جانتی ہوں۔
اداکار ساجد حسن کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ میری کبھی اپنے سگے والد سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی انہیں دیکھا‘۔ اس کی وجہ انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’میری پیدائش سے قبل ہی والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی، پھر والد نے بھی کبھی ملنے کی کوشش نہ کی اور اسی وجہ سے میرے دل میں اُن کے لیے کسی قسم کے کوئی جذبات نہیں ہیں‘۔
صاحبہ نے بتایا کہ ’میرا بچپن نانا کے گھر میں گزرا کیونکہ امی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھی، میں اپنے نانا، نانی اور ماموں کے زیادہ قریب اور اُن سے محبت کرتی تھی، پھر دس برس کی عمر میں والدہ نے دوسری شادی کی تو سوتیلے والد نے مجھے آخری سانس تک سگے باپ سے بڑھ کر محبت اور پیار دیا‘۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’میں اس بات کا برملا اعتراف کرتی ہوں کہ میں نانا، نانی اور ماموں کے بعد اپنے سوتیلے باپ سے زیادہ قریب تھی اور وہ میرے بہت اچھے دوست تھے جن سے کبھی کوئی بات نہیں چھپائی اور سب بتایا، انہوں نے بھی مجھے ہمیشہ سگی بیٹی کی طرح سے پیار دیا‘۔
صاحبہ نے بتایا کہ اُن کے والد کا انتقال پانچ برس قبل ہوا جبکہ وہ پیشے کے اعتبار سے زمیندار اور پائلٹ تھے۔
Comments
0 comment