راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری

راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود راحت فتح علی خان کے آفیشل اکائونٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری

Webdesk

|

19 Aug 2024

کراچی :پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے چچا، لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 27 ویں برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود راحت فتح علی خان کے آفیشل اکائونٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو بیٹے شازمان علی خان اور دیگر کے ساتھ نصرت فتح علی خان کی قبر پر چادر چڑھا کر پھول ڈالتے اور دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی 27 برسی کے موقع پر کہا کہ یہ دن میرے اور گھر والوں کے لیے سب سے افسوسناک دنوں میں سے ایک تھا۔

راحت فتح علی خان کے بیٹے شازمان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ بد قسمتی سے میں استاد نصرت فتح علی خان صاحب کی صحبت نہیں دیکھ سکا لیکن میری خوش قسمتی یہ ہے کہ میں ان کے سب بہترین شاگرد یعنی اپنے والد راحت فتح علی خان سے موسیقی سیکھ رہا ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!